Spinning
A World of Innovation
Weaving
The Culture of Betterment
Dyeing
The Colors of Happiness
Stitching
The Brand of Quality
Upholding
The Flag of Sustainability
Our People:
Our Prosperity
| بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز

موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نو اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے آٹھ کو بذریعہ انتخاب چنا گیا ہے۔ اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

جناب خلیق الرحمٰن - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب شبیر احمد - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب جانتھن -آر-سایئمن - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جوناتھن۔آر۔سائیمن صاحب، گھریلو اور صنعتی ٹیکسٹائیل کی انڈسٹری میں تیس برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ بحیثیت چیف اگزیٹوآفیسر ۱۸۸۸ ملز، ایل ایل سی، یوایس اے اور بحیثیت ڈایریکٹر لکی ۱۸۸۸ گھانا  میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ
یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس اے۔ایم۔پی، انڈیانا یونیوڑسٹی بی ایس  سے فارِغ التحصیل ہیں۔
جناب پرویز احمد - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
پرویز احمد صاحب گزشتہ چالیس سال سے ٹیکسٹائیل کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ پیداواری عمل، حکمت عملی اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں اعلی درجے کی مہارت کے ساتھ ساتھ آپ بہترین اور ُدور رس سوچ کے حامل ہیں۔ کاروباری اہداف اور مقاصد کے حصول میں بھرپور طریقے سے حصّہ لینے کے علاوہ مالیاتی امور میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔  آپ نے اداراتی حکمت عملی بنانے اور چند فیملی کمپنیز کے اشتراک میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب نسیم حیدر - انڈپنڈنٹ ڈایئریکٹر
عرصہ تیس سال سے Ernst & Young کے فعال رکن جناب نسیم حیدر صاحب، اکاؤ نٹینسی، آڈٹ، ٹیکس اور کاروباری امور و معاملات پر بھرپور مہارت اور قابلیت کے حامل ہیں. پاکستان میں ٹیکس سے متعلقہ لائحہ عمل اور قانون سازی میں شرکت و بھرپور مشاورت کے ساتھ ساتھ کئی نامور صنعتی اداروں لے لئے آپ کی خدمات آپ کی قابلیت کا مُنہ بولتا ثبوت ہیں. Ernst & Young کے کئی ملکی اورعالمی سطح کے کلائینٹس کے لئے بھی آپ مشاورتی امور انجام دیتے رہے ہیں. جناب نسیم حیدر صاحب ICAP کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ آپ ICAP اور CAPA میں مختلف کمیٹیوں کے نامزد رکن بھی ہیں. فیروز۱۸۸۸ ملز لمیٹڈ کے ساتھ جناب نسیم حیدر صاحب بطور چئیر مین آڈٹ کمیٹی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں.
محترمہ ہُما پاشا - انڈپنڈنٹ ڈایئریکٹر
محترمہ ہماپا شا انٹرنل آڈٹ، ٹریژری اور توانائی کے شعبوں میں معروف اداروں کے ساتھ کام کرنے کا ۳۵سال سے زائدکاتجربہ رکھتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ آپ کی ایک اور خاصیت اور وجہ شناخت ہے۔۲۰۱۵ میں عثمانی اینڈ کو کا حصہ بننے والی محترمہ ہما پاشا پاکستان بھر کے مشہور و معروف تعلیمی اور کاروباری فورمز میں ایک ٹرینر کی حیثیت سے متحرک اور معروف ہیں۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی فیلو ممبر ہیں، انسٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹر (USA (IIA سے Certified Internal Audtior،انسٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹر (IIA) سے (Certified Risk Management Assurance (CRMA اور انسٹیوٹ آف انٹرنل کنٹرولز (USA ,(IIC کی Certified Internal Control Auditor ہیں۔ محترمہ ہماپا شا توانائی اور پاور سیکٹر کا تجربہ خاصہ وسیع اور مہارت پر مبنی ہے۔ ۱۹۹۹ سے ۲۰۱۲ تک آپ Hub Power (HUBCO ) Company کے ساتھ وابستہ رہیں۔ ۲۰۱۳ میں آپ داؤد ہرکولیس گروپ اور اس ادارے کی تمام پبلک لمیٹڈ کمپنیز (Dawood Hercules Corp., Dawood Lawrencepur Ltd. Dawood Fertilizer Ltd. (.and Cyan Ltd کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ کمپنیز کی Group Head Internal Audit کی حیثیت سے وابستہ رہیں۔ اس دورانیہ میں آپ نے ادارے میں risk management system لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ گروپ کی سطح پر وسیع تبربیتی کورسز کا انعقاد کر کے بہترین طریقہ کار (best practices) کو بھی متعارف اور رائج کروایا۔ محترمہ ہما پاشا Institute of Internal Auditors Global کے معاملات میں فعال اور متحرک ہیں۔ دس سال سے زائدعرصے تک IIA Global کے پیشہ ورانہ معاملات (Professional Issues) اور دیگر کئی کمیٹیوں کے ساتھ آپ کا اشتراک رہا،اور اس اشتراک کی بدولت آپ کو موقع ملا کہ آپ نے دیگر کئی نامور پیشہ ورانہ بوڈیز جیسا کہ Basel, COSO and PCAOB کے انٹرنل آڈٹ کے معیار اور ان کے مسودوں کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ ان کو بہتر ین اورنئے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاونت کی اور بھر پور کردار ادا کیا۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں Institute of Internal Auditors Global کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2006 کے سروق پر آپ کو نمایاں جگہ دی گئی۔ آپ نے 2010 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےInternal Audit Function کے انٹرنل کنٹرول کا جائزہ لیا۔ محترمہ ہما پاشاپیشہ ورانہ حیثیت میں ایک ٹرینر بھی ہیں اور گزشتہ 20 سالوں سے نہ صرف اپنے ادارے کے بلکہ Institute of Internal Auditors- ISACA Karachi Chapter, Institute of Chartered Accountants of Pakistan-ICAP Institute of Business Administration-IBA اورPakistan Institute of Corporate Governance-PICG جیسے اداروں کے لئے بھی تربیتی کورسز اور سیمینارز کا انعقاد کروا رہی ہیں۔وہ باقاعدگی سے Directors' Training Program for Board کا انعقاد اور اس کی تدریس کے فرائض کی انجام دہی، جس کے تحت مندرجہ ذیل مضامین کا احاطہ کرتی رہیں ہیں: بورڈ کی اخلاقی ذمہ داریاں اور اور قانونی تقاضوں کی تعمیل بورڈ کی کارکردگی اور تشخیص کارپوریٹ گورننس اور بورڈ کی ذمہ داریاں خطرات، بورڈ کی حکمتِ عملی اورپائیدار رپورٹنگ محترمہ ہما پاشا سرٹیفائیڈ ڈائیریکٹر ہیں۔ آپ Hi-Tech Alloy Wheels کے بورڈ کی ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ Chartered Accountants Women’s Forum of ICAP کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے آپ نے تمام CA کرنے والی خواتین کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے حصول کی بنیاد رکھ دی، اس کے ساتھ ساتھ اپنے شعبہ میں قابلیت کے اعلٰی معیاراورروابط کے حصول کے بے شمار مواقع بھی فراہم کیے۔ محترمہ ہما پاشا ICAP کی Continued Development Committee، IT Committee, PAIB Committee کا حصہ رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ۲۰۰۹ - ۱ا۲۰ تک آپ Quality Assurance Board میں بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔ محترمہ ہما پاشا پہلے IIA کراچی چیپٹر کی چار سال تک صدر رہنے کے ساتھ ساتھ ISACA کراچی چیپٹر کی بھی چار سال تک صدررہیں ہیں۔
جناب عاصم شبیر پاٹکا - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
ٹیکسٹائل، اسٹاک مارکیٹ اور جائیداد کی خریدوفروخت میں سرمایہ کاری کرنے والے جناب عاصم شبیر پاٹکا صاحب اٹھارہ سالہ تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ہیں۔ عاصم شبیرپاٹکا صاحب ایک ٹیکسٹائل گارمنٹ یونٹ کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک غیرنفع بخش فلاحی اداے کی مجلس منتظماء کے رکن اور حکومتی ادارے برائے کاروبار FPCCI کی کمیٹی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ فلاح وبہبود اور معاشرے کو بہتر بنانے کی کوششوں میں گہری دلچسپی رکھنے والے، نظریاتی بصیرت، حکمتِ عملی و منصوبہ بندی اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل عاصم شبیر صاحب اپنی ٹیم کومؤثر اور بھر پور رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔ جناب عاصم شبیر پاٹکا صاحب پاکستان انسٹٹیوٹ آف کارپو ریٹ گورننس کے مصدقہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب اُسامہ رحمٰن - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب اُسامہ رحمٰن صاحب یونیورسٹی آف مانچسٹر سے ٹیکسٹائل سائینس اور ٹیکنالوجی میں سند یافتہ ہیں۔آپ نے صحت، مائیکرو فنانس، مویشیوں کی افزائش اور زراعت سے متعلقہ شعبوں میں خدمات سر انجام دی ہیں جس میں جدید زراعت کاشعبہ آپ کی خصوصی دلچسپی کا حامل ہے۔ مطالعہ کے دلدادہ جناب اُسامہ رحمٰن صاحب تعلیم کے ذریعے نوجوانوں میں شعور اُجاگر کرنے، اُنہیں بااختیار بنانے ا ور اُن کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،تعلیمی معیاراور خصو صی طور پر دیہی علاقوں میں قائم اسکولوں کے معیا ر کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں اور مصروفِ عمل ہیں۔ اُسامہ رحمٰن صاحب پاکستان انسٹٹیوٹ آف کارپو ریٹ گورننس کے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔
جناب ریحان رحمان۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر

ٹیکسٹائل کی صنعت میں ۱۵ سالہ مہارت اور تجربہ کے حامل جناب ریحان رحمان صاحب، فیروز ۱۸۸۸ ملز کے "چیف ایگزیکٹوآفیسر" کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ افرادی قوت اور ادارے کی کامیابی وترقی سے وابستہ اُمور میں آپ گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان شعبوں میں انتہائی موثراور جامع اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی، پیداواری اور عملی سرگرمیوں میں بھی آپ کی معلومات، قابلیت، اور مہارت قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان انسٹِٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے تصدیق شُدہ ڈائیریکٹر کا درجہ رکھنے والے جناب ریحان رحمان صاحب مسلسل بہتری او ر سیکھنے کے عمل پہ یقین رکھتے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کومزید نکھار نے کے لئے مختلف کورسز میں اپنی شمولیت کو یقینی بناتے ہیں۔

پتہ: C-3، سائیٹ، کراچی