Spinning
A World of Innovation
Weaving
The Culture of Betterment
Dyeing
The Colors of Happiness
Stitching
The Brand of Quality
Upholding
The Flag of Sustainability
Our People
is Our Prosperity
| کمپنی کے بارے میں |وژن اور مشن

وژن اور مشن

وژن
ہمارا وژن 3Ps یعنی ہمارے لوگ، ہماری کائنات اور ہماری خوشحالی (People,Planet,Prosperity) کے فلسفے پر ہر ممکن طور پر عمل پیرا رہتے ہوئے، ٹیری ٹاول کی صنعت میں بلند پایہ اورمعتبر مقام کا حصول ہے۔ہم دنیا بھر میں موجود اپنے معزز صارفین اور تمام شراکت داروں کے لئے اعلیٰ و معیاری مصنوعات اور بہترین خدمات کی مسلسل فراہمی کےذریعے اپنے وژن کو یقینی بنائیں گے۔

مشن
ہمارا شمار صف اول کے ان صنعتی اداروں میں ہوتا ہے جو  جدید ترین آلات اور پیداواری مراحل میں خودمختاراور مربوط نظام کے حامل ہیں۔ مضبوط بنیادی ڈھانچے، معیاری نظام، اور بہترین پیداواری عمل کے ساتھ ساتھ 3Ps کے فلسفے   (ہمارے لوگ، ہماری کائنات، ہماری خوشحالی)کے ساتھ وابستگی ہمارا طُرّہِ امتیاز ہے۔ ہم اپنے قابل قدر ملازمین کے سیکھنے کے عمل، ان کی مسلسل بہتری اور ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ایک ایسے ماحول کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں جو معیاری نظام اور مسائل کے جدت پسندانہ حل کی بدولت ہمارے معزز صارفین اور تمام شراکت داروں کے لیے خوشحالی اورا طمنا ن کا باعث ہو۔